ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے 112کروڑ روپے کے نئے نوٹ ضبط کئے

نوٹ بندی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے 112کروڑ روپے کے نئے نوٹ ضبط کئے

Sun, 08 Jan 2017 23:06:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے بعد انکم ٹیکس محکمہ کی کالا دھن رکھنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائی سے4807کروڑ روپے کی غیراعلانیہ آمدنی کا پتہ لگاہے جبکہ 112کروڑ روپے کے نئے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔محکمہ نے مذکورہ مدت کے دوران 609.39کروڑ روپے کے نقد اور زیورات ضبط کئے اور 112.8کروڑ روپے کی نئی کرنسی ضبط کی۔اس میں زیادہ تر بینک نوٹ کے 2000روپے کے ہیں۔ضبط زیورات کی قیمت 97.8کروڑ روپے ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس حکام نے گزشتہ سال 8نومبر کے بعد سے انکم ٹیکس قانون کی دفعات کے تحت 1138تلاشی، سروے اور تحقیقاتی کارروائی کی۔اتنا ہی نہیں محکمہ نے ٹیکس چوری اور حوالہ جیسے الزامات کو لے کر 5184نوٹس جاری کئے۔ذرائع کے مطابق 5جنوری تک کل4805کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا گیا۔ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 526مقدمات کی مزید تحقیقات کے لئے اس سی بی آئی اور ای ڈی جیسی دیگر انکوائری ایجنسیوں کو تفویض کیا جاتا ہے۔


Share: